ایران اور جزب اللہ کے جوابی

ایران اور جزب اللہ کے جوابی وار کاخطرہ،امریکی جنگی اقدامات تیز

ویب ڈیسک: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس ، ایران اور جزب اللہ کے جوابی وار کا خطرہ، امریکی جنگی اقدامات تیز کر دیئے گئے.
اس حوالے سے امریکا نے جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا حکم جاری کرتے ہوئے زمینی میزائل ڈیفنس سسٹمز میں بھی اضافہ کر دیا۔
برطانوی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے، اس دوران پینٹاگون کی جانب سے امریکی لڑاکا جیٹ طیاروں کا سکواڈرن بھی مشرق وسطی بھیجا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ امریکی اقدامات حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران، حماس اور حزب اللہ کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بیلسٹک میزائل کو مارگرانے کی صلاحیت رکھنے والے اضافی نیوی کروزر اور ڈیسٹرائٹر بھی مشرق وسطیٰ اور یورپ بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔
پینٹاگون کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور اسرائیل کی حفاظت کیلئے امریکی دفاعی پوزیشن میں میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل کو نہ صرف حماس سے بلکہ ایران اور جزب اللہ کے جوابی وار کا خطرہ ستانے لگا ہے اور ان کے جوابی وار سے بچانے کیلئے امریکی حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں، اسی مقصد کیلئے جنگی بحری جہاز مشرق وسطیٰ روانہ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں‌اسرائیلی ایجنٹوں نے میرائل حملے میں شہید کر دیا تھا، اس کےبعد ایران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے