انتقام لینے سے دستبردار نہیں ہونگے

اسرائیل سے انتقام لینے سے دستبردار نہیں ہونگے، ایران کی وارننگ

اسرائیل سے انتقام لینے سے دستبردار نہیں ہونگے، اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا گیا ہے، علی باقری.
ویب ڈیسک: حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران نے وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے انتقام لینے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا گیا ہے، اسرائیل سے انتقام لینے سے دستبردار نہیں ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے اندر کارروائی کر کے اسرائیل نے علاقائی استحکام کی نہ صرف خلاف ورزی کی ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو بھی خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے لیے عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونا چاہئے۔
علی باقری کا اقسام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتتگو میں کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ میں جاری کشت و خون روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، مجرم صیہونیوں کو مناسب سزا دینے کا حق نہیں چھوڑیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس دوران تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان