رانا ثنا اللہ کی پیرس سیر

رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کی پیرس سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر اور رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کی پیرس میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ کچھ روز سے اپنی فیملی کے ہمراہ پیرس میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی اپنی فیملی کے ساتھ کشتی میں بیٹھے سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ کشتی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
رانا ثناء اللہ کی پیرس یاترا پر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر میمز کی بارش کر دی ہے۔
یاد رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کی پیرس سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی چھا گئی، پی تی آئی کے حامیوں کی جانب سے تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  لکی مروت: نامعلوم افراد نے رہنما پولیس امن پاسون کا حجرا بارودی مواد سے اڑا دیا