ویب ڈیسک: 9/11 واقعات کے ماسٹر مائنڈ کی ڈیل کے حوالے سے وائرل خبروں اور بیانات سے بائیِڈن انتظامیہ کا یوٹرن لیتے ہوئے خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان کی ڈیل ختم کر دی گئی ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے خالد شیخ محمد سمیت دیگر 2 ملزمان کی ڈیل ختم کرنے کے بعد مقدمے کی نگرانی خود سنبھالتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملزموں کو سزائے موت دی جانے کیلئَے کوششیں جاری ہیں۔
لائیڈ آسٹن نے مزید بتایا کہ خالد شیخ اور اس کے 2 ساتھی ولید بن عطش اور مصطفیٰ الحواسوی اعتراف جرم کی صورت میں عمر قید کی سزا کے اس وقت تک اہل نہیں ہو سکتے جب تک کہ انہیں سزائے موت دیے جانے کا امکان برقرار نہیں رہتا۔
تینوں ملزمان 2000ء سے گوانتاناموبے کی بدنام زمانہ جیل میں قید ہیں، معافی سے متعلق ڈیل کا اعلان کرنے والی بریگیڈئر جنرل ریٹائرڈ سوسن ایسکیلیئر اس مقدمے کی نگرانی بھی نہیں کر سکیں گی۔
یاد رہے کہ 9/11 حملوں میں ڈیل کےحوالے سے خبروں پر متاثرین کی جانب سے سخت تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب 3 ملزمان کی ڈیل ختم کر دی گئی ہے.
Load/Hide Comments