اورکزئی اور ہنگو میں فائرنگ واقعات

اورکزئی اور ہنگو میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

ویب ڈیسک: اورکزئی اور ہنگو میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی تھانہ کلایا کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے سید ولی نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے جسے کلایا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لوئر اورکزئی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد عوام نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھانے کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ پولیس سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔
مظاہرین نے عوام کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔
دوسری جانب ضلع ہنگو میں بھی فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ضع ہنگو کے تھانہ دوابہ کے علاقہ درسمند میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او تھانہ دوابہ واحد نور کے مطابق فریقین کے درمیان پہلے زمینی تنازعہ تھا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ایک فریق نے فائرنگ کرکے دوسرے فریق کے ایک شخص کو قتل اور 4 کو زخمی کر دیا۔
یاد رہے کہ اورکزئی اور ہنگو میں فائرنگ واقعات کے دوران ایک شخص جاں‌بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت کچھ بھی کرلے، غیرقانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دینگے