مذاکرات ان سے کرونگا

مذاکرات ان سے کرونگا جن کے پاس اصل طاقت ہے، ، عمران خان

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 حلقے کھلوانے پر ختم ہونیوالی حکومت سے کیا مذاکرات کرنے ہیں، مذاکرات ان سے کرونگا جن کے پاس اصل طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات سے قبل سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا مگر اس حکومت سے نہیں جو 4 حلقے کھلواتے ہی ختم ہو جائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے، کبھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی۔
محمود خان اچکزئی کے فوج سے مذاکرات نہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ مذاکرات ان سے کرونگا جن کےپاس اصل طاقت ہے، حکومت سے کیا مذاکرات کرنے جو 4 حلقے کھلواتے ہی ختم ہو جائے.

مزید پڑھیں:  پشاور، گھریلو لڑائی جھگڑوں پر چچا بھتیجے کے ہاتھوں قتل