ویب ڈیسک: حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب نے رپورٹ جاری کر دی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دور سے نہیں اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق پروجیکٹائل میں 7 کلوگرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔ جاری رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ حماس رہنما کی شہادت پر ایران کا بدلہ شدید ہوگا تاہم اس کیلئے مناسب وقت کا انتظار اور مربوط سٹریٹیجی کے تحت ایکشن لیا جائیگا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد صیہونی ریاست کو اس جرم کا فیصلہ کن ردعمل دیا جائےگا تاکہ انہیں اپنے کئے پر پچھتانے کا احساس ہو لیکن موقع نہ مل سکے۔
رپورٹ میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اسرائیل کو اس حملے میں امریکا کی مدد شامل تھی۔
یاد رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔
Load/Hide Comments