گلیشیئر پھٹنے سے اپرچترال میں سیلابی

گلیشیئر پھٹنے سے اپرچترال میں سیلابی صورتحال، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: گلیشیئر پھٹنے سے اپرچترال میں‌سیلابی صورتحال، صوبائی حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا. مقامی آبادی محفوظ مقام پر منتقل .
تفصیلات کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے اپرچترال کے علاقے بونی گول میں سیلابی صورتحال، مقامی آبادی کو وزیر اعلی نے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق ضلع اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں گلیشیئر پھٹنے سے بونی گول میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے، ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔
علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ درپیش صورتحال میں جانی نقصانات سے بچنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، نقصانات کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں فوری طور شروع کی جائیں۔


وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ گلیشیئر پھٹنے سے اپرچترال کے علاقے بونی گول میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ گلیشیئر پھٹنے سے پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں صوبائی حکومت کو بروقت آگاہ رکھا جائے، اس کے ساتھ ہی نقصانات سے بچنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں.
یاد رہے کہ گلیشیئر پھٹنے سے اپرچترال میں‌سیلابی صورتحال، صوبائی حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا. مقامی آبادی محفوظ مقام پر منتقل .

مزید پڑھیں:  جمرود میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے، شفیق شیر