ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کا یونیورسٹی اراضی کو فروخت کرنے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلالت کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے یونیورسٹی اراضی فروخت کرنے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری یونیورسٹیز کی اضافی اراضی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرکے چیلنج کردیا ہے۔
پی پی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت کے پاس جامعات کی اراضی فروخت کرنے کا اختیار نہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ اراضی کو تعلیمی اداروں اور دیگر مقاصد کیلئے حاصل کیا گیا،
انہوں نے درخواست میں الزام لگایا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے سرکاری جامعات کی اراضی فروخت کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے حکومت کو یونیورسٹیز کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم جاری کرکے ہزاروں ایکڑ اراضی کی فروخت کو روکا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے یونیورسٹی اراضی فروخت کرنے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے پٹیشن دائر کر دی گئی جس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور سیکرٹری فنانس کو فریق بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments