عمران خان 9 مئی پر معافی

عمران خان 9 مئی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں، پہلے غلطی ثابت کریں،علی امین

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم سے ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 9 مئی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں، پہلے غلطی ثابت کریں.
انہوں نے عمران خان کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی اور آئین کی پاسداری کیلئے قوم کھڑی رہے اور لوگ صوابی جلسہ میں پوری قوم شرکت کریں۔
انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کیلئے بات کرنے کو تیار ہوں، سب سے پہلے مینڈیٹ چوری پر بات ہونا ضروری ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عمران خان 9 مئی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں پہلے غلطی ثابت کریں، بانی پی ٹی آئی کے پیغام کے مطابق اگر میری غلطی ثابت نہ ہو سکی اور غلطی کسی اور کی نکلی تو پھر مجھ سے کون معافی مانگے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی پری پلان کام ہے، آگے بڑھنے کیلئے جس کی جس حد تک غلطی ہے ماننا پڑے گا، پی ٹی آئی ایک نظریئے کے تحت بنائی گئی ہے، حقیقی آزادی، قانون کی بالادستی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، آئین کو توڑا گیا، آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملکی حالات پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمارے مینڈیٹ کو چھینا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں کانگو وائرس پھیلنے لگا، کیسز میں اضافہ