ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنے کیلئَے جرگہ اراکین کا اعلان جلد کرینگے۔
مذاکرات کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، نہ ان کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر حکومت کی خواہش رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتا ہے مگر پی ٹی آئی والےکہتے تھے کہ وہ ایک پیج پر ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنے کیلئے جرگہ اراکین کا اعلان جلد کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ جرگہ اراکین دلائل کے بل پر وفاق سے اپنا حق لےکر آئیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ اگر جرگے میں بیٹھے گی تو خوش آمدید کہیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کہ آپ جامعات کی زمینیں بیچیں، جب تک میں ہوں میں ان کو ایک بھی زمین بیچنےنہیں دوں گا۔
یاد رہے کہ گورنر نے واضح کیا ہے کہ صوبائی حقوق پر بات کرنے کیلئَے جلد ہی جرگہ اراکین کا اعلان کرینگے۔
Load/Hide Comments