13 گولڈ میڈلز کیساتھ چائنا بدستور

پیرس اولمپکس میں 13 گولڈ میڈلز کیساتھ چائنا بدستور سرفہرست

ویب ڈیسک: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں 13 گولڈ میڈلز کیساتھ چائنا بدستور سرفہرست، آسٹریلیا 10 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور امریکا 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔
ذرائع کے مطابق جاپان سے پہلی پوزیشن چھین کر چائنا بدستور سرفہرست جا رہا ہے،
ایونٹ کے ساتویں روز بھی میڈلز جیتنے کی کشمکش جاری رہی، میڈلز ٹیبل پر 13 گولڈ میڈلز کیساتھ بدستور سرفہسرت رہا۔
پیرس اولمپکس کے ساتویں روز ڈائیونگ کے مینز سنکرونائزڈ تھری میٹر سپرنگ بورڈ کا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا جبکہ میکسکو نے سلور اور برطانیہ کے حصے میں برونز میڈل آیا۔
روئنگ، ٹریمپولین جمناسٹک اور ایکوسٹریئن کے جمپنگ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغے برطانیہ نے جیتے۔
بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز کا گولڈ میڈل چین جبکہ آرچری کے مکسڈ ٹیم ایونٹ کا گولڈ میڈل جنوبی کوریا نے جیتا۔
یاد رہے کہ اولمپک گیمز کے ساتویں روز 13 گولڈ میڈلز کیساتھ چائنا بدستور سرفہرست پوزیشن پر قائم رہا جبکہ آسٹریلیا نے دوسری پوزیشن پر ہاتھ صاف کر لیا.

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار