ٹانک میں چھت گرنے سے

بارشوں سے تباہی ،ٹانک میں چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹانک میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ، کوٹ مرتضیٰ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کوٹ مرتضیٰ میں پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے نتیجے میں مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
مقامی لوگوں فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر منتقل کردیا ۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا اور بیٹی شامل ہیں ۔
دوسری جانب مون سون کی بارشوں کے باعث ضلع ٹانک سیلابوں کی زد میں ہے جس کے باعث بڑے نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
سیلابی صورتحال کے باعث ضلع کی بجلی منقطع ہوچکی جس کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں:  جج ہمایون دلاور نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر چیلنج کر دیا