ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ امن اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔
یوم شہدا پر اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں اور افسران کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صوبائی حکومت پولیس شہداکے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا شمار بہترین فورسز میں ہوتا ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس جانفشانی اوردلیری سے مقابلہ کررہی ہے ۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ امن اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، دہشتگردی کی نئی لہر کے سامنے خلاف خیبرپختونخوا پولیس سینہ سپر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے شیر جوان دلیری اور بہادری سے اپنے خون سے تاریخ میں اپنا نام درج کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
Load/Hide Comments