ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی بہادر پولیس نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے ،کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
4اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبر پختونخوا پولیس نے عوام کے جان و مال تحفظ کیلئے فرض شناسی کے انمٹ نقوش ثبت کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا ہمارے محسن اور ہیرو ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ انتہائی ہمت دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری اور قربانیوں پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے اس خطے میں امن کی بحالی کیلئے جو شہادتیں پیش کیں وہ تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس شہداہمارے محسن ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے احسان مندر ہیں گے، آج ہم اپنے ان عظیم شہداکو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی حکومت شہدائے پولیس کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
شہدا پولیس کے لواحقین کے بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، نا مساعد حالات کے باوجود پولیس کی ضروریات پوری کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments