کرک میں طغیانی

کرک میں طغیانی ،4افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

ویب ڈیسک: شدید بارش کے بعد کرک میں طغیانی آگئی مختلف مقامات پر 4افراد سیلابی ریلے بہہ ڈوب گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں کرک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔
مختلف واقعات کے دوران 4افراد سیلابی ریلے میں ڈوب گئے ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ڈوبنے والے کی نعشوں کو نکال لیا ۔
ریسکیو 1122کی ٹیموں نے نعشوں کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال نخت نصرتی منتقل کردکیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں اورنگزیب عمر 60سال، عالم زیب عمر 12،اسد عمر 11سال اور شہزاد ولد محمد اایاز عمر 26شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین کا گرڈ سٹیشن پر قبضہ