ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر مختلف اضلاع میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈی پی او چارسدہ مسعود احمد نے شہید ڈی ایچ پی بہادر خان ،شہید سب انسپکٹر شیر علی خان اور شہید کانسٹیبل بلال خان کے مزار پر حاضری اور سلامی پیش کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
چارسدہ بھر میں یوم شہدا ئے پولیس عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف تقاریب، شہدا کے مزار پر سلامی اور ان کے لواحقین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی طرح ضلع باجوڑ میں بھی یوم شہدائے کے موقع پر پروقار تقرہب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق اور پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت شہدائے پولیس کی فیملیز نے بھی شرکت کی ۔
شرکا ء نے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہید افسران ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ،شہدائے پولیس کی فیملیز کو ہمیشہ ساتھ لیکر چلیں گے۔
دریں اثناء ہنگو اور اورکزئی میں بھی یوم شہدا پولیس بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔
یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ پولیس پولیس افسران نے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی،ڈی پی او اور دیگر نے کہا کہ پولیس شہدا نے جوان مردی سے عوام کے جان مال آبرو کے تحفظ کا دفاع کیا اور جام شہادت نوش کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس بہترین انداز میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہی ہے اور ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
Load/Hide Comments