ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے نتیجے میں مالی سال 2023-2024کے دوران ملکی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی تجارتی اشیا کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.54 فیصد بڑھ کر 30.64 بلین ڈالرتک جا پہنچی۔
گزشتہ مالی سال کے 55.19 بلین ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2024 میں درآمدات 0.84فیصد سے کم ہوکر 54.73 بلین ڈالر ہونا معاشی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔
مالی سال 2024 میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد اضافے کے ساتھ 512 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کی شبانہ روز کاوشوں سے اردن، ازبکستان، لبنان اور مصر کی نئی مارکیٹیں بھی گوشت کی برآمد کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
تاریخ میں پہلی بار ایگرو ایکسپورٹ 5.8بلین ڈالر سے بڑھ کر37 فیصد اضافے کے ساتھ 8 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
زرعی اور غذائی برآمدی اشیا میں چاول کی برآمدات 3.8 بلین ڈالر، تل کے بیج 410 ملین ڈالر، مکئی کی برآمدات 421 ملین ڈال اور پیاز کی برآمدات 224 ملین ڈالر ہیں۔ ترقی کی اس سطح پر پہنچنے سے پاکستان کا زرعی شعبہ رواں مالی سال میں 10 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔
پاکستانی معیشت کو مظبوط بنانے کے اس سفر میں آئی ٹی کا شعبہ بھی پیش پیش رہا اور 11 ماہ کے مختصر عرصے میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات سے 2.925 بلین ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا۔
آئی ٹی کے شعبے میں کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 26.72 فیصد، سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 13.57 فیصد جبکہ ہارڈ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 17.12 فیصد کا اضافہ قابل ذکر ہیں۔
Load/Hide Comments