ویب ڈیسک: پاکستان میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔
12سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ سپورٹ پیریڈ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اپ میچز میں حص لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔
اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔
آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
دوسری جانب میگا ایونٹ سے قبل پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز ملتان شیڈول ہیں۔
Load/Hide Comments