ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جولائی 2024کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10دن کی توسیع کر دی گئی ہے ۔
وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے آئیسکو دفاتر، بنکوں اور ڈاک خانوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
احکامات کی روشنی میں صارفین اضافی سرچارج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں، جو صارفین اضافی سرچارج ادا کر چکے ہیں اسے اگست 2024 کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔
کہا گیا ہے کہ مزید معلومات کے لئے صارفین متعلقہ ایس ڈی او، ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کریں۔
Load/Hide Comments