جشن آزادی

وفاقی حکومت کا جشن آزادی بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے جشن آزادی ملی جوش و جذبے اور بھر پور بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں تقریبات کی تیاریوں کیلئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 رکنی کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ ، کوآرڈینیٹر رانا مشہود ، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد شامل ہیں۔
سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات اور وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز شریف بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 رکنی کمیٹی 3 روز کے اندر 14 اگست کے پروگرام، وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام پر کام کر کے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو مغلوب کرنے کی پوری کوشش کی جاری ہے، سلمان اکرم