الیکشن ایکٹ ترمیمی بل

حکومت کا کل قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے کل قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری لینے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کو ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
پاسپورٹس کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کی شکایات پر توجہ دلاو نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
تیزاب سے جلاو کی روک تھام اور منصفانہ اور جلد ٹرائل کو یقینی بنانے کے لئے بل پیش کیا جائے گا۔
قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بچوں کی شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
راوی انسٹیٹیوٹ ساہیوال بل 2024 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اور طریقہ کار میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش کی جائے گی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی قرارداد پیش کی جائے گی۔
حج کے اخراجات میں کمی کی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، نوجوانوں میں آئی ٹی بزنس کے فروغ کے لئے آئی ٹی پارکس کے قیام کی قراداد پیش کی جائے گی، پاکستان نرسنگ کونسل کے آڈٹ کی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، ڈسکوز کی کارکردگی اور پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضے کی صورتحال پر بحث کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان جیل میں ہی ٹھیک ہیں، باہر آئے تو کہانی ختم، فیصل واوڈا