حملے کی وارننگ جاری

اسرائیل پر آج ایران کے ممکنہ حملے کی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کی جانب سے اسرائیل پر آج ایران کے ممکنہ حملے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیلی حملوں کا جواب دے سکتا ہے ۔
حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینئر رہنمائوں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا حالیہ دورہ اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اتحادیوں کو متحرک کرنا ہے اور اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانا ہے جیسے 13 اپریل کو ایرانی حملے کیخلاف اسرائیل کا دفاع کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج اسرائیل پر حملہ کر دے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ کے رہنماں نے حزب اللہ کے اعلی فوجی کمانڈر فواد شکر اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی اقتصاد میں اہم تربیلہ ڈیم کی تکمیل کو 50 سال مکمل