ویب ڈیسک: بنگلادیشی آرمی چیف نے ملک میں جاری سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اب بھی کھڑی رہے گی۔
بنگلادیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشن ڈائریکٹریٹ کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز افسران سے خطاب کے دوران فوج کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال اور اہم سرکاری تنصیبات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
بنگلادیشی آرمی چیف نے کہا کہ بنگلادیشی فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور عوام کے مفاد اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایسا کرتی رہے گی۔
خیال رہے کہ بنگلادیش میں طلبہ اپنے مطالبات کی عدم منظوری پر ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور اس بار طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں طلبہ سڑکوں پر موجود ہیں اور حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق آج ہونے والے مظاہروں میں پولیس، عوامی لیگ کے کارکنوں اور مظاہرین میں جھڑپوں تصادم کے دوران اب تک 300افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
اس معاملے پر بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے بیان میں کہا کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے والے طالبعلم نہیں دہشتگرد ہیں جو ملک کو غیرمستحکم کرنے نکلے ہیں۔
Load/Hide Comments