ویب ڈیسک: اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
ڈی ایس پی محمد رحیم اورکزئی کے مطابق واقعہ سنٹرل اورکزئی کے نواحی علاقہ حسن زئی درہ بڈگور میں پیش آیا جہاں رات کے وقت شادی سے واپسی کے موقع پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ڈی ایس پی رحیم اورکزئی نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
Load/Hide Comments