یوم استحصال کشمیر

یوم استحصال کشمیر پرپشاور میں بھی ریلیوں کا انعقاد ،صوبائی وزیر مینا خان کی شرکت

ویب ڈیسک: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔
سول سیکرٹریٹ میں یوم استحصال کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی اور آئی جی سمیت حکام نے شرکت کی ۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بھی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کینٹ اسٹیشن پر ریلی کاانعقاد کیا گیا ریلی پشاور پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔
ریلی کے شرکا نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر بچوں نے بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے ۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کرے ،کشمیر پاکستان ہے اور رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشتگردوں کو قید بامشقت کی سزائیں