پارا چنار میں فائرنگ

پارا چنار میں زبانی تکرار پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق ،تین زخمی

ویب ڈیسک: پارا چنار میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب گائوں شنگک میں پیش آیا جہاں فریقین کے درمیان معمولی زبانی تکرار اور تلخ کلامی کے نتیجے میں فائرنگ ہوئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ فریقین کا تعلق ایک ہی گائوں سے بتایا جارہا ہے ۔
واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  اداروں کو جس طرح بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے، شیخ رشید