پاور سیکٹرمیں اسٹرکچرل ریفارمز

پاور سیکٹرمیں اسٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کے لئے ٹاسک فورس قائم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور سیکٹرمیں اسٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کے لئے وفاقی توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی ہے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعلی 8رکنی ٹاسک فورس کے کو چیئرمین ہوں گے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل محمدظفر اقبال ٹاسک فورس میں نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے۔
گریڈ 21 کے افسر سید ذکریا علی شاہ کمیٹی کے ممبر مقرر ہوں گے اور نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی سے بھی ایک ایک ممبر ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاسک فورس کے ٹرمز آف ریفرنسز بھی جاری کردیے گئے ہیں، ٹاسک فورس امورکی انجام دہی کے لیے سرکاری یا نجی سیکٹر سیکسی بھی ماہرکی خدمات لے سکتی ہے۔
ٹی او آرز کے مطابق ٹاسک فورس کیپسٹی پیمنٹس کم کرنے اور بعض پاورپلانٹس بندکرنے کے لیے سفارشات مرتب کریگی جب کہ ٹاسک فورس آئی پی پیزکیقیام پیداواری لاگت سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیگی۔
ٹی او آرز کے مطابق ٹاسک فورس آئی پی پیزکے قیام میں غیر قانونی اقدام، طریقہ کارمیں نقائص، ریگولیٹری خامیوں کی نشاندہی کریگی، ٹاسک فورس آئی پی پیز کے حکومت کے ساتھ معاہدوں کی شرائط کی پاسداری کاجائزہ لیگی اور پاور سیکٹرکو مالی طور پر پائیدار بنانے کیلیے سفارشات دے گی۔
اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  مونال اور لامونتانا کا قبضہ محکمہ وائلڈ لائف نے حاصل کر لیا