خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار دادیں منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق تین قرار دادیں منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق تین قرار دادیں متفقہ طورپر منظور کرلی گئیں ۔
قرار دادیں ن لیگ کے جلال خان، پی ٹی آئی کے شیر علی آفریدی اور عبدالسلام آفریدی نے پیش کیں۔
قرار داد وں میں کہا گیا کہ1948میں بھارت نے انسانی حقوق بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کیاکشمیری دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ1947کے تقسیم ہند کے منصوبے کے تحت کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ،ہزاروں کشمیریوں نے کئی دہائیوں سے حق خود اردیت کے لیے جانوں کی قربانیاں دیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کشمیری اپنے مستقبل کے لیے بھارتی ظلم کے خلاف سییسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیںپاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی حق خود اردیت کی حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی نے کہا کہ آج ہمارا ایجنڈا یوم استحصال کشمیر ہے ،5اگست 2021کو بھارت نے آرٹیکل 370ختم کرکے اقوام متحدہ کے قرار دادوں کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑے ہوں گے جب تک کشمیریوں کو حق نہیں ملتا۔

مزید پڑھیں:  علاقائی امن: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے افغان قونصل جنرل کی اہم ملاقات