ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے شعبان سے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔
افسوسناک اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقہ زرغون غر میں لوئیزوار کے مقام پر چھ افراد کی لاشیں ملی ہیںجو انتہائی خستہ حال ہوچکی ہیں ۔
تمام لاشیں ایک ہی مقام سے ملیں جوکہ ایک چرواہے نے اپنی بکریوں کو چراتے ہوئے شام 7 بجے کے قریب دیکھیں۔
ممکنہ طور پر یہ لاشیں ان افراد کی ہوسکتی ہے جنہیں کالعدم تنظیم بی ایل اے نے عید الاضحی کے موقع پر پکنک مناتے ہوئے شعبان سے اغوا کیا تھا۔
مغویوں میں سے بعد میں 3افراد کو چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ 7افراد کو کالعدم تنظیم کی جانب سے قتل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز اور بی ڈی ایس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پنچ گئی ہیں، سیکیورٹی فورسز کو اب تک 6لاشیں ملی ہیں جبکہ مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کی جارہی ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
Load/Hide Comments