ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں گاڑی سے فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل برمل کے علاقہ لنڈی ڈوگ میں پیش آیا جہاں کالے شیشوں والی فیلڈر گاڑی سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے دونوں افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردی ۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments