بنگلادیشی وزیراعظم مستعفی

بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ،بھارت پہنچ گئیں

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد عوامی احتجاج کے آگے شکست کھا گئیں، مستعفی ہو کر بھارت پہنچ گئیں، اب وہاں سے انگلینڈ جانے کا پلان تیار
ویب ڈیسک: بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ، تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع بھی نہیں دیا گیا. تفصیلات کے مطابق
بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ملک میں جاری سول نافرمانی اور پر تشدد مظاہروں کے بعد مستعفی ہوکر فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت پہنچ گئیں ۔
ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور عوامی دبائو کے نتیجے میں بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا۔
بھارت میں موجود بنگلادیشی ہائی کمیشن نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے استعفا دینے کے خبر کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع بھی نہیں دیا گیا ، وزیراعظم کے استعفے کے بعد ڈھاکہ کی سڑکوں پر مظاہرین نے جشن منانا شروع کردیا ۔
ہزاروں کی تعداد میں لوگ وزیراعظم حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیشی آرمی نے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی جس کے بعد آرمی چیف نے قوم سے خطاب کیا ۔
گزشتہ روز فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بنگلادیش کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اب بھی کھڑی رہے گی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئی ہیں جہاں سے وہ فن لینڈ جائیں گی۔
یاد رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت پہنچ گئیں جہاں سے انگلینڈ جانے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ججز تقرر، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگا