صوبائی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا قیام

صوبے میں عوام کو نسبتاً سستے مکانوں کی فراہمی کیلئے چھوٹے بڑے پلاٹس کی فراہمی کیلئے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام بہت عرصے پہلے ”حیات آباد” کے نام سے قائم نئی بستی کی تعمیر کیساتھ ہی عمل میں آیا تھا جس کے تحت نہ صرف حیات آبادبلکہ دیگرسوسائٹیوںکوکسی قاعدے قانون کے تحت مربوط کرنے میںاس اتھارٹی نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں عام لوگوں کو بھی پلاٹ حاصل کرنے کی(قانون کے مطابق ) اجازت تھی، اسی طرز پر بعد میں ہزارہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،مانسہرہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ،شیخ ملتون، وغیرہ وغیرہ کی بنیاد رکھی گئی، تاہم سرکاری ملازموں کیلئے بطور خاص کوئی ایسی اتھارٹی اب تک قائم نہیں کی گئی جیسے کہ اسلام آباد میں موجود ہے اور وفاق و صوبائی ملازمین کے علاوہ صحافیوں ،وکلائ، اہل قلم اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو پلاٹوں کی فراہمی میں کردار ادا کر رہی ہے، اب صوبائی حکومت نے صوبے میں اس طرز کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام اور سر کاری ملازمین کو رہائشی پلاٹس کی فراہمی کیلئے منظوری دیکر یقینا اچھا اقدام کیا ہے، اس اتھارٹی کو بھی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز کی طرز پر تمام وفاقی اور صوبائی ملازمین کیلئے رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی بچت۔۔یا گھاٹے کا سودا؟