ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں منشیات فروشوں کے خطرناک گینگ کی فائرنگ سے ایس ایچ او تخت نصرتی شہید ہو گئے ۔
ڈی پی او کرک خان خیل خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ تھانہ یعقوب خان شہید کی حدود میں پیش آیاجہاں پولیس چھاپے کے دوران مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگنے سے ایس ایچ او تخت نصرتی طارق خان شہید ہو گئے ۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
شہید ہونے والے ایس ایچ او طارق خان کی نعش کو تحصیل تخت نصرتی ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments