دنیا بھر میں آم مختلف قسم کے پائے جاتے ہیں اور ان کی مٹھاس بھی مختلف ہوتی ہے، یہ گودے دار اور رسیلا پھل تاریخی طور پر پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔
سخت جھلسا دینے والے موسم میں آم آپ کو ایک الگ سی خوشی اور اطمینان مہیا کرتے ہیں۔
لذت، غذائیت اور افادیت سے مالامال آم پاکستان، ہندوستان اور فلپائن کا قومی پھل ہے جبکہ اس کا درخت بنگلہ دیش کا قومی درخت ہے۔
یہ مغلوں کا بھی پسندیدہ پھل تھا۔ بابر، اورنگ زیب، ہمایوں سب اس کے قدردان تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آم کے پھیلاؤ میں بھی مغلوں نے بڑا کردار ادا کیا تھا۔
اگر بات کی جائے اس کے کھانے کے طریقے کی، تو ہر انسان اسے مختلف طریقے سے کھانا پسند کرتا ہے۔
آج ہم آپ کو اس کی لسی بنانا سکھائیں گے جو گرم موسم میں آپ کو ٹھنڈک کا احساس دے گی۔
اجزا:
3 کپ تازہ کٹے آم
2 کپ دہی
ایک کپ دودھ یا پانی
2 کھانے کے چمچ شہد
½ چائے کا چمچ سمندری نمک
ایک چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر
ایک چائے کا چمچ پسے ہوئے بادام
ایک چائے کا چمچ پسا پستا
ترکیب
ایک بلینڈر میں آم، دہی، دودھ، شہد اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اچھی طرح بلینڈ ہوجائے تو اسے گلاس میں نکال لیں اور کچھ برف کے ٹکڑے ڈال لیں
بادام، الائچی ، پستہ سے گارنش کرکے سرو کریں۔
Load/Hide Comments