پارلیمنٹ کی مرمت و دیکھ بھال

پارلیمنٹ کی مرمت و دیکھ بھال پر 93 کروڑ روپے خرچ

ویب ڈیسک: ملک بھر مِیں جاری مہنگائی کے دور میں بھی حکام کی شاہ خرچیاں عروج پر ہیں، ٹیکسز بڑھانے سے جہاں عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے وہیں پارلیمنٹ کی مرمت و دیکھ بھال پر 93 کروڑ روپے خرچ کر دیئے گئے۔
پارلیمنٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کے نام پر 2019 سے اب تک گزشتہ 6 برس کے دوران خرچ کی جانے والی 93 کروڑ روپے کی خطیر رقم عوام کی بھلائی پر خرچ کی جاتی تو ان کی حالت بہتر ہو جاتی۔
پارلیمنٹ کی مرمت و دیکھ بھال پر 2019 سے اب تک مجموعی طور پر 93 کروڑروپے خرچ کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ2019 ، 20ء میں 10 کروڑ85 لاکھ، 2020، 21ء میں 17 کروڑ 13 لاکھ، 2021، 22ء میں 28 کروڑ 61 لاکھ، 2022، 23ء میں 30 کروڑ 27 لاکھ جبکہ 2023، 24ء کے دوران 6 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا اعلان