ویب ڈیسک: ضلع ہری پور سے تحریک انصاف کارکنان بڑی تعداد میں صوابی جلسے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے حلقےسے بھی قافلے روانہ ہو گئے ہیں۔
گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اس قافلے کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب اور یوسف ایوب خان کر رہے ہیں ۔
ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اکبر ایوب بھی اپنے حلقے سے کارکنوں کے ہمراہ جلسہ گاہ روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران ارشد ایوب خان کی قیادت میں چلنے والی ریلی چیچیاں انٹرچینج پر بڑے جلوس سے مل جائے گی۔
صوابی میں ہونے والے جلسہ کیلئے تحصیل غازی سے جبکہ ہری پور سٹی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب، ایم پی اے اکبر ایوب کی قیادت میں ریلیاں ہزارہ موٹروے سے صوابی جلسہ کیلئے رواں ہیں۔
یاد رہے کہ صوابی میںآج ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے ملک بھر سے تحریک انصاف کارکنان بڑی تعداد میںشرکت کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے ہیں.
Load/Hide Comments