ججز پر حملہ کی تحقیقات

ٹانک میں ججز پر حملہ کی تحقیقات کیلئَے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں ججز پر حملہ کی تحقیقات کیلئَے کمیٹی بنانے اور پولیس شہدا کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹانک میں ججز پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ پولیس شہدا کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سربراہی میں اس سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پولیس افسران نے ٹانک واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے شرپسندوں کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے کو بہادری کیساتھ ناکام بنایا جبکہ اس دوران 2 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی جانب سے حکام کو ہدایات دی گئیں کہ اداروں کی مضبوط ٹیمیں عدالتوں کی سیکورٹی کے لیے تشکیل دی جائیں۔
اس کے ساتھ ہی ان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ٹانک میں ججز پر حملہ کی تحقیقات کیلئَے پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے جو ججز کی سیکیورٹی کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کے لیے بھی غور کریگی۔
اس دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ شہدا کے لواحقین کے لیے 40 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کل ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا