ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں سٹوڈنٹس کے احتجاج کی بدولت حالات کشیدہ، شیخ حسینہ کے استعفیٰ پر شہریوں کا جشن، منچلوں نے مجیب الرحمان میوزم نذرآتش کرنے کے ساتھ ان کا جہازی سائز کا مجسمہ توڑنے کی کوشش بھی کی۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی طلبہ شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہو گئے اور مجیب الرحمان میوزم نذرآتش کر دیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج کے باعث کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین ان جاری ہنگاموں میں بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کے گھر پر بھی چڑھ دوڑے اور توڑ پھور کی۔ اس کے ساتھ ساتھ مشتعل مظاہرین نے جہاں حکام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا وہیں عوامی لیگ دفتر اور مجیب الرحمان میوزم بھی نذرآتش کر دیا۔
دوسری طرف شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے پر دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں لوگوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔ لوگ ڈھاکہ کی سڑکوں پر ناچتے گاتے رہے۔
اس دوران کئی منچلے بنگلہ دیش کے پہلے سربراہِ حکومت اور ملک کے لیے بابائے قوم کا درجہ رکھنے والے شیخ مجیب الرحمٰن کے جہازی سائز کے مجسمے پر چڑھ گئے اور اسے توڑنے کی کوشش کی، تاہم کانسی کا یہ مجمسہ بہت مضبوط ہے جسے توڑنے میں وہ ناکام رہے۔
Load/Hide Comments