عالمی امن کشمیر پر نئے تنازعہ

عالمی امن کشمیر پر نئے تنازعہ کا متحمل نہیں ہوسکتا، پروفیسر محمد نعیم قاضی

ویب ڈیسک: عالمی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں پرو وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر محمد نعیم قاضی نے کہا کہ یوکرائن اور فلسطین کے بعد عالمی امن کشمیر پر نئے تنازعہ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پروفیسر محمد نعیم قاضی کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ باور کرانا ہوگا کہ عالمی امن کو جہاں یوکراٸن اور فلسطین کے تنازعات نے شدید نقصان پہنچایا، وہاں کے شہریوں کو دربدر کیا وہیں عالمی امن کشمیر پر نئے تنازعہ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیلۓ میڈیا کو عالمی ثالثی اور مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔
پروفیسرمحمد نعیم قاضی نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تحقیقی، ترغیبی اور مباحثی سرگرمیوں سے کشمیر کاز کو نوجوان نسل میں بیانیہ کی شکل میں پروان چڑھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارتکاری کے محاظ پر بھی پاکستان کو اپنے مشنز کو سرگرم بنانے کی کوششوں پر مزید وقت دیننے سمیت توانائیاں صرف کرنا ہونگی۔
انھوں نے کہا کہ کشمیر کاز کیلۓ علمی کاوشوں کے ساتھ ساتھ وہ مالی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو اس جانب شعود دینے کی بھی کوشش کرنا ہونگی تاکہ وہ بھی اس ظلم کی داستان کے حوالے سے جان سکیں.

مزید پڑھیں:  بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید دو کشمیری شہید