ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں ٹینس سٹار جوکووچ نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، سرب ٹینس سٹار نے ٹینس کے مینز سنگل مقابلے میں ہسپانوی پلیئر کارلوس الکاراز کو شکست دی۔ یاد رہے کہ یہ ان کا اپنے کیریئر کے دوران اولمپکس مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ اس کے ساتھ ہی گولڈن سلام مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔
ذرائع کے مطابق 37 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نے رولینڈ گاروس میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں 7-6 (7/3)، 7-6 (7/2) سے کامیابی حاصل کر کے اولمپک گولڈ میڈل کو اپنے 24 گرینڈ سلام فتوحات میں شامل کیا۔
اس کارنامے کے بعد سرب سٹار آندرے اگاسی، رافیل نڈال، سٹیفی گراف اور سرینا ولیمز کے ساتھ چاروں گرینڈ سلام ٹورنامنٹ اور اولمپک سنگلز میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں الکاراز کے ہاتھوں جوکوچ نے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم جوکوچ نے اپنی اس شکست کا بدلہ ہسپانوی سٹار سے اولمپکس میں لے لیا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے جاری مقابلوں میں سرب ٹینس سٹار جوکووچ نے پہلا گولڈ میڈل جیت کر کارنامہ انجام دیدیا.
اس سے قبل سربین ٹینس سٹار نووک جوکوچ کئی ایک بہترین میچز کھیل کر تاریخ رقم کر چکے ہیں، ومبلڈن اور فرنچ اوپن سمیت راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے خلاف اپنے بہترین شارٹس سے بھی شائقین کو بہترین کھیل سے محظوظ کر چکے ہیں.
Load/Hide Comments