سابق انگلش کرکٹر اور 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے مایہ ناز کرکٹر و کوچ گراہم تھورپ انتقال کر گئے، افغانستان کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تاہم اس دوران اُن کی صحت بگر گئی۔
ویب ڈیسک: سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برطانوی کرکٹر نے 1993 سے لے کر 2005 تک 100 ٹیسٹ میچوں میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔
ذرائع کے مطابق 100 ٹیسٹ میچز کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ 2022 میں گراہم تھورپ کو افغانستان کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تاہم اس دوران اُن کی صحت بگر گئی۔
سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 16 سینچریوں کی مدد سے 6744 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 82 ایک روزہ میچز میں بھی انگلش ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھِی سابق کرکٹر کے انتقال پر شدید افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ کرکٹ کی دنیا آج سوگ میں ہے، گراہم تھارپ کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔
بین سٹوکس نے اپنے پیغام میںمزید کہا کہ ان کی کارکردگی سمیت انگلش کرکٹ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.
یاد رہے کہ گراہم تھورپ کے موت کی خبر کی تصدیق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے، اس کے ساتھ ہی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.
ان کے انتقال پر سابق انگلش کرکٹر کے علاوہ عالمی کرکٹ باڈی کی جانب سے بھی ان کے خاندان اور بورڈ سے افسوس اور تعزیب کا اظہار کیا گیا ہے.
Load/Hide Comments