کرنٹ لگنے اور ایکسیڈنٹ میں 2

مردان: کرنٹ لگنے اور ایکسیڈنٹ میں 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں کرنٹ لگنے اور ایکسیڈنٹ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع مردان میں نوشہرہ روڈ مستان سی این جی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا شکار شخس کو ایم ایم سی منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔
جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ لیاقت علی ساکن بہرام خان کلے سے ہوئی۔
دوسرے واقعے کے دوران ضلع مردان کے علاقے گوجر گڑھی تاج ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں 6 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
اس واقعے کی اطلاع کنٹرول روم کو ملتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اور فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم نے متاثرہ بچے کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔
یاد رہے کہ ضلع مردان میں کرنٹ لگنے اور ایکسیڈنٹ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا