download 63

صوبے کے ہسپتالوں میں گنجائش ختم، حکومت معلومات فراہم نہیں کررہی، ثمرہارون بلور

پشاور: ثمرہارون بلور نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں گنجائش ختم، حکومت معلومات فراہم نہیں کررہی، ابھی تک عوام کو معلوم نہیں کہ وہ اپنے مریضوں کو کہاں لے کر جائیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گنجائش باقی نہیں رہی۔

حکومتی ترجمان اور وزراء صرف پریس کانفرنسز میں دعوے کررہے ہیں، حقیقتیں کچھ اور ہیں ابھی تک یہ بھی نہیں بتایا جارہا کہ کورونا کی وجہ سے کونسے او پی ڈیز بند ہیں اور کون سے کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

پشاور کے ہسپتالوں کی حالت بدترین ہوچکی، عوام اپنے مریضوں کیلئے خوار ہورہے ہیں۔ شدید گرمی میں مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال لے جایا جارہا ہے لیکن علاج کی سہولیات نہیں ہے۔
وزیرصحت اور مشیر اطلاعات میڈیا پر آکر بتائیں کہ کونسے ہسپتال میں کتنی گنجائش باقی ہے اور دیگر مریض کہاں جائیں؟

مزید پڑھیں:  عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

نجی ہسپتالوں میں لاکھوں روپے مریضوں سے لئے جارہے ہیں، حکومت ان پر کوئی نظر نہیں رکھ رہی۔ ایک ویب سائٹ بنائی جائیتاکہ عوام کو پتہ ہو کہ وہ اپنے مریض کو کس ہسپتال میں علاج کیلئے لیکر جائی۔