پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائِی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بارش کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چترال، دیر، کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، بونیر، باجوڑ اور مہمند و شمالی و جنونی وزیرستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ جاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مردان، نوشہر ہ، پشاور، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گز شتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 72 ملی میڑ بارش چیراٹ میں ریکاڈ کی گئی، تیمر گرہ میں 56، کاکول 33، سیدو شریف اور ڈی آئی خان میں 9،9 ملی میڑ بارش جبکہ باجوڑ میں 8، بنوں 7، مالم جبہ 6، لنڈی کو تل 4، دیر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میں زیادہ سے ذیاہ درجہ حرارت 34 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں‌حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا کیخلاف نازیبا زبان، سینیٹر فلک ناز کی رکنیت2روز کیلئے معطل