ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس 8 ہزار کر دی گئی، طلباء کی مشکلات میِں اضافہ

ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس 8 ہزار کر کے طلباء کی مشکلات میِں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مہنگائی کا شور جہاں ملک کے کونے کونے میں اٹھ رہا تھا اب ڈاکٹر بننے کے خواہشمندوں کیلئے بھی اس میں بری خبر آگئی۔
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔
نئے شیڈول کے مطابق بیرون ملک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار روپے ہوگی۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے مقرر کردی فیس 8 ہزار کر کے طلباء کو نئی مشکل میں ڈال دیا گیا ہے ، اس کے باوجود رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں سے 2 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائیگا۔
یاد رہے کہ ایم ‌ڈی کیٹ ٹیسٹ اس سے قبل نقل کیس کی وجہ سے کافی زیر بحث رہا اور اب جبکہ اس کی فیس بڑھا دی گئی ہے تو اس سے جہاں طلبا کو مشکلات ہونگی وہیں اس کے خلاف بھی طلبا کا ردعمل آ سکتا ہے.

مزید پڑھیں:  گوگل کا پاکستان میں 5لاکھ کروم بکس تیار کرنے کا آغاز