ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں 80 کلومیٹر پنجکوڑہ بینک لفٹ رائٹ کینال منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا۔ مرکزی حکومت کے بعد صوبائی حکومت نے بھی منصوبے کو اپنی ترجیحات سے نکال دیا۔
پنجکوڑہ بینک لفٹ رائٹ کینال منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں 15 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوسکے گی۔
ذرائع ایری گیشن نے اس حوالے سے بتایا کہ مسلسل تاخیر کے سبب منصوبہ چار ارب کی بجائے اب 11 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں علاقے میں زرعی انقلاب ائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گوپلم اریگیشن سکیم سے روزگار کے مواقع، سبزیوں اور فروٹس کی پیداوار میں اضافہ جبکہ زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی۔
سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے منصوبے کے لیے فنڈز ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments