بنگلادیش میں کرفیو ختم

بنگلادیش میں کرفیو ختم، تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے

ویب ڈیسک: ہنگاموں اور مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ گیا، اس کے اگلے ہی روز حالات معمول پر آنے لگ گئے، بنگلادیش میں کرفیو ختم، تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی فوج نے ملک سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگال کے دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھول دی گئی ہیں۔
اس موقع پر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے باوجود ان میں طلبہ کی تعداد بہت کم ہے۔
ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد تعلیمی ادارے بند ہونے اور مخدوش ملکی حالات کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں کو چلی گئی تھی جن کی واپسی میں اب وقت لگے گا۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش میں اساتذہ کی تنظیم یونیورسٹی ٹیچرز نیٹ ورک آج اہم اجلاس کا انعقاد کرینگے، اس میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں کرفیو ختم کرنے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترامیم بحال، صوبائی نیب عدالتوں میں صرف 10کیسز رہ جائینگے