ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں جاری ہنگاموں میں بنگالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کا گھر بھی نذر آتش کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین نے عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ اور بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کا گھر بھی نذر آتش کر دیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد مظاہرین نے مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو آگ لگا دی۔ اس کے ساتھ ساتھ مظاہرین نے دیگر علاقوں مِیں رہائش پذیر عوامی لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے گھروں اور عوامی لیگ کے دفاتر پر حملے کیے۔
یاد رہے کہ ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں اور سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہوگئیں۔
Load/Hide Comments