ویب ڈیسک: ملکی تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج مالی بحران کا شکار ہو گئی، فنڈز نہ ہونے پر ملازمین گزشتہ ماہ کی تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں۔
ملازمین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی گزشتہ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں، تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھر کے اخراجات چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ملازمین نے بتایا کہ یونیورسٹی کی اربوں روپے جائیداد اونے پونے داموں مافیا کے ہاتھوں میں ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں دینے کے لیے تاحال فنڈز موجود نہیں، فنڈز کی فراہمی کے لیے حکومت سے استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسلامیہ کالج مالی بحران کا شکار ہو گئی جس کے باعث ملازمین تنخواہوں سے محروم رہ گئے.
Load/Hide Comments